کیچ : فورسز کا آپریشن، گھر گھر تلاشی کے دوران دو افراد لاپتہ

158

تمپ میں فورسز کا آپریشن، گھر گھر تلاشی کے دوران دو افراد لاپتہ

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تمپ میں فورسز نے گھروں پر سرچ آپریشن کرتے ہوئے دو افراد کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پے منتقل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق تمپ کے علاقے پُل آباد میں فورسز نے آپریشن کرتے ہوئے دو افراد کو افراد کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا جن کی شناخت سلمان ولد حاصل اور زابی ولد صوالی سکنہ پُل آباد کے ناموں سے ہوئی ہیں۔

واضح رہے بلوچستان سے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے متحرک تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے وائس چیئرمین ماما قدیر نے گذشتہ دنوں اپنے بیان میں کہا تھا کہ اب تک پاکستانی عقوبت خانوں میں 45000 ہزار سے زائد بلوچ فرزندان وطن انسانیت سوز تشدد سہہ رہے ہیں کئی بلوچ ٹارچر سیلوں میں تشدد کے دوران شہید ہوچکے ہیں اور کتنے ایسے بلوچ ہیں جنکی تشدد کے بعد ان کی لاشیں اب تک نہیں ملی ہیں-