کوہلو میں بارودی سرنگ دھماکہ، خاتون و بچے سمیت 6 افراد زخمی

122

بچے بارودی بم کو کھلونا سمجھ کر کھیل رہے تھے کہ بم زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ضلع کوہلو میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں خاتون اور بچے سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کوہلو کے سب تحصیل گرسنی میں گھر میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا۔

لیویز ذرائع کے مطابق گھر کے بچے بارودی بم کو کھلونا سمجھ کر کھیل رہے تھے کہ بم زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں خواتین اور بچے سمیت چھ افراد زخمی ہوئے۔ جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

لیویز نے موقعے پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ اپریشن شروع کردیا۔