کوہلو: بارودی سرنگ کا دھماکہ، 2 افراد زخمی

359

کوہلو میں بارودی سرنگ سے ٹکرا کر 2 افراد زخمی ہوگئے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے کوہلو میں بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کوہلو کے تحصیل کاہان لکڑ وڈھ میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

واضح رہے کوہلو اور گرد و نواع کے علاقوں میں بارودی سرنگ کے دھماکوں کے واقعات کی خبریں تواتر سے موصول ہوتی رہی ہے جن میں اب تک کئی افراد ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔