کوئٹہ: گیس پانی و بجلی کی عدم فراہمی ، خواتین کا احتجاج

255

سریاب روڈ پر پانی اوربجلی کی عدم فراہمی کے خلاف خواتین نے احتجاجاً روڈ بلاک کردیا

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کوئٹہ میں پانی ، بجلی اور گیس کی عدم فراہمی سے تنگ آکر علاقے کے خواتین نے احتجاجاً روڈ بلاک کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے گنجان آباد ، کلی چلتن سمیت دیگر علاقوں کی خواتین نے پانی ، بجلی اور گیس کی بندش کے خلاف سریاب روڈ کو ٹریفک کے لئے بند کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا اس حلقے سے 4 کامیاب امیدواروں کےدعوے کھوکھلے ثابت ہوئے جواپنے حلقے کو سہولیات فراہم کرنے سے قاصر ہیں۔

احتجاج کرنے والی خواتین کا کہنا تھا کہ بڑے افسوس کی بات ہے کہ آج ہم خواتین احتجاج کرنے پر مجبور ہوئی ہیں۔

خواتین کا مطالبہ ہے کہ مذکورہ علاقوں میں جلد از جلد پانی ، بجلی اور گیس کی سہولیات کو بحال کیا جائے ورنہ اگلی بار ان علاقوں کی خواتین کا احتجاج وزیراعلٰی ہاوس کے باہر ہوگا ۔

یاد رہے اس سے قبل بھی کوئٹہ کے کئی علاقوں میں پانی قلت کی وجہ سے فصلیں تباہ ہو چکی ہیں، جس کے خلاف علاقہ مکینوں سمیت کسانوں نے شدید احتجاج بھی ریکارڈ کروایا تھا ۔

تاہم اب تک کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں عوام کو پانی ،بجلی اور گیس کے مسائل درپیش ہیں جس کے لئے حکومت کے جانب سے کوئی بھی اقدامات نہیں اٹھا یا گیا ہے۔