کوئٹہ: کلی شابو میں نجی اسکول کے باہر فائرنگ، 4 طالب علم زخمی

343

کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے داراالحکومت کوئٹہ میں ایک نجی اسکول کے باہر فائرنگ کے نتیجے میں 4 طالب علم زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کوئٹہ کے علاقے کلی شابو میں پیش آیا، جہاں نجی اسکول کے گیٹ پر موٹرسائیکل سوار نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 4 طالب علم زخمی ہوئے۔

فائرنگ کے بعد حملہ آور جائے وقوع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

 پولیس کے مطابق زخمی طالب علموں کو سول اسپتال منتقل کردیا جائے، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی۔

اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں ایک طالبہ اور تین طلباء شامل ہیں، جن کی عمریں 9 سے 12 سال ہیں۔

دوسری جانب پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن کا آغاز کردیا۔