کوئٹہ و نوشکی میں ٹریفک حادثے: خاتون و بچی جانبحق ،4 زخمی

217

کوئٹہ و نوشکی ٹریفک حادثات میں خاتون و بچی جانبحق، 4 زخمی

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ اور ضلع نوشکی میں پیش آنے والے ٹریفک حادثات میں خاتون، بچی سمیت جانبحق اور 4 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں یارو کے مقام پر گاڑی الٹنے کے باعث 15 سالہ عائشہ اور 8 سالہ نائلہ جانبحق جبکہ 7 سالہ عمر اور 16 سالہ شازیہ زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق زخمیوں کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔

دریں اثناء بلوچستان کے ضلع نوشکی میں پیش آنے والے حادثے میں ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق موٹر سائیکل کو پیش آنے والے حادثے میں عبدالمالک زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر سول ہسپتال نوشکی منتقل کردیا گیا۔