ڈیرہ غازی خان : دو مسافر بسوں میں تصادم ، 20 سے زائد افراد جانبحق

114

ڈیرہ غازی خان میں دو مسافر بسوں میں تصادم ، 20 سے زائد افراد جانبحق

ڈدی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے علاقے غازی گھاٹ کے قریب دو مسافروں میں  تصادم سے 20 سےزائد  افراد جانبحق ہوگئے ہیں جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں

ریسکیو ذرائع کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے علاقے غازی گھاٹ کے قریب دو بسیں آپس میں ٹکراگئیں جس کے نتیجے میں اب تک 20 افراد کے جانبحق ہونے کی اطلاعات موصول ہوچکی ہیں۔

ریسکیو انچارج کے مطابق حادثے کے 35 زخمی اسپتال میں زیرعلاج ہیں جبکہ دیگر افراد کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ڈی جی خان حادثے میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد آپس میں رشتہ دار ہیں،جن میں سے بیشتر کا تعلق ملتان سے تھا۔

ذرائع کے مطابق 70 افراد پر مشتمل قافلہ ڈی جی خان سے ملتان واپس آرہا تھا۔