پاکستان کا آئی ایم ایف کے قرضے کےلئے جانے کی بنیادی وجہ چینی قرضے ہیں
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ہیدر نوئرٹ نے پاکستان کے آئی ایم ایف کے پاس جانے کی ایک وجہ چینی قرضے کو قرار دے دیا۔
انہوں نے کہا قرضوں کی وجہ سے پاکستان کو مشکل صورتحال کا سامنا ہے، پاکستان کی معاشی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ہیدرنوئرٹ کا پریس کانفرنس سے کہنا تھا پاکستان نے آئی ایم ایف کو قرض کی باضابطہ درخواست دے دی، اس کی وجہ مشکل معاشی صورتحال ہے، پاکستان قرضوں میں جکڑا ہوا ہے۔
ترجمان نے پاکستان کےآئی ایم ایف کے پاس جانے کی مبینہ وجوہات پر بھی روشنی ڈالی اور کہا اس کی ایک وجہ چینی قرضے بھی ہیں تاہم انہوں نے امریکی قرضوں کی بات نہیں کی۔ ہیدر نوئرٹ نے مزید کہا کہ یہ قرضہ جات پاکستان کے لیے مشکل تر ہو گئے ہیں۔