کراچی:پاکستان سٹاک مارکیٹ شدید مندی کا شکار ، 100 انڈیکس 1200 پوائنٹس نیچے گر گیا۔
تفصیلات کے مطابق سٹاک مارکیٹ میں آج سرمایہ کاروں کے لیے برا دن رہا ، 100 انڈیکس تین برس کی کم ترین سطح پر آ گیا اور 1200 پوائنٹس کی کمی آئی ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق مندی کی وجہ سے سرمایہ کاروں کے 140 ارب روپے ڈوب گئے ہیں اور 100 انڈیکس میں مزید پوائنٹس کی کمی کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
معاشی ماہرین نے بتایا ہے کہ مارکیٹ میں مندی کی بڑی وجہ ڈالر کی قدر میں اضافہ ہے تاہم حکومت کا آئی ایم ایف کے پاس جانا بھی مارکیٹ میں گراوٹ کا سبب بن رہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے آخری کاروباری روز مارکیٹ 37 ہزار 571 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔