واشک میں مسلح انتخابی قافلے پر حملے کی مشترکہ ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

306

مسلح انتخابی قافلے پر بلوچستان لبریشن فرنٹ اور بلوچ لبریشن آرمی کے ساتھیوں نے مشترکہ کاروائی میں گھات لگا کر حملہ کیا – جیئند بلوچ

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے زریعے میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج واشک کے علاقے سولیر میں ایک انتخابی مسلح قافلہ، جو فوج کی سرپرستی میں علاقے میں زبردستی گھسنے اور انتخابی عمل میں لوگوں کو زبردستی حصہ لینے پر مجبور کرنے جارہے تھے، پر بلوچستان لبریشن فرنٹ اور بلوچ لبریشن آرمی کے ساتھیوں نے ملکر ایک مشترکہ کاروائی میں گھات لگا کر حملہ کیا جس میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ یہ قافلہ ریاستی پارٹی باپ کے امیدوار کا تھا جو فورسز کی سرپرستی میں انتخابی عمل سرانجام دے رہا تھا جبکہ اس حملے میں ایک شخص قادر بخش کو زندہ گرفتار کرلیا گیا جو اس وقت ہمارے تحویل میں ہے۔

جیئند بلوچ نے کہا کہ بی ایل ایف کے ساتھ اس مشترکہ کاروائی کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ اور ہمارے اسطرح کی کاروائیاں حصول آزادی تک جاری رہینگے۔