نوکنڈی: بجلی کی فراہمی معطل، عوام پریشان

362

نوکنڈی کے مختلف علاقوں میں بجلی کے عدم فراہمی کے باعث مکین پریشان

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ضلع چاغی کے تحصیل نوکنڈی میں بجلی کی فراہمی معطل ہونے کے باعث عوام پریشانی کا شکار، بجلی فراہم کرنے والے جنریٹر خستہ حال ہوچکے ہیں۔ صارفین نے بجلی کے نظام بہتر نہ بنانے کی صورت میں احتجاج کا عندیہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سیندک اور ریکوڈک پراجیکٹس کے دامن میں واقع نوکنڈی کے باسی اس جدید دور میں بھی بجلی کی سہولیات سے محروم ہیں۔ جہاں مختلف کلیوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ معمول بن چکی ہے، جرنیٹروں کی خرابی سے بجلی کی فراہمی معطل رہتی ہے جس سے صارفین کو برقی سہولت کی حصول میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

علاقہ مکینوں کے مطابق جرنیٹروں کے زریعے آٹھ گھنٹے بجلی دی جارہی ہیں جہاں اس وقت چار جرنیٹرز خراب پڑے ہیں اور دو نئے جرنیٹرز کے علاوہ باقی تمام جرنیٹرز انتہائی خستہ حالی کی حالت میں چل رہے ہیں۔ جرنیٹرز کے بیٹری بھی بالکل ناکارہ ہوچکی ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ آئے روز مختلف کلیوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ معمول بن چکی ہے جبکہ فورمین اکثر اپنے ڈیوٹی پہ حاضر نہیں ہے لیکن کیسکو حکام کی جانب سے تاحال خراب جرنیٹرز کی مرمت اور غیر حاضر فورمین کا نوٹس نہ لینا صارفین کیساتھ ناانصافی ہے۔ گزشتہ رات کلی کسٹم،مغربی بازار،برہان آباد میں ایک جرنیٹرز کی خرابی سے بجلی کی فراہمی معطل رہی جس سے صارفین کو برقی سہولت کی حصول میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

عوامی حلقوں کا کہنا ہے روزانہ مختلف کلیوں میں بجلی دورانیہ میں خلل، تو کبھی جرنیٹرز اسٹارٹ نہ ہونے کا بہانہ کرکے مختلف فیڈرز سے بجلی کا دیر سے آنا معمول بن چکا ہے جبکہ کراچی سے ہر بار مکینک اسٹاف لائے جاتے ہیں جو ہربار ٹی اے ڈی اے بناکر ناقص میڑیل استعمال میں لاتے ہیں جس کے باعث مرمت شدہ جرنیٹرز ایک ہفتہ بھی نہ چل کر پھر خراب ہوجاتے ہیں۔

صارفین نے مطالبہ کیا ہے خراب جرنیٹرز کی فوری مرمت کرکے فورمین کا تبادلہ کرکے بجلی کا نظام بہتر بنانے کیلئے اقدامات کیے جائیں بصورت دیگر اپنے جائز حق کی حصول کیلئے سخت احتجاج کیا جائیگا۔