نصیر آباد: لاپتہ شخص کی لاش برآمد

156

گذشتہ دنوں لاپتہ ہونے والے شخص کی لاش برآمد

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے نصیر آباد سے ایک شخص کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نصیرآباد کے علاقے چھتر کے قریب سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے جس کی شناخت جنید ولد شفیع کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مقتول سوئی کا رہائشی تھا جنہیں بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے کچھ دن قبل نامعلوم افراد نے اغواء کر لیا تھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کرنے کے بعد لاش کو ویرانے میں پھینک دیا تھا جبکہ لاش کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔