مچھ میں ریلوے ٹریک کو تباہ کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

159

پاکستانی فوجیوں کو لے جانے والی جعفر ایکسپریس پر آئندہ بھی حملے جاری رہینگے – جیئند بلوچ

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے زریعے میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج مچھ میں ریلوے ٹریک کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ سرمچاروں کا اصل ہدف راولپنڈی جانے والا جعفر ایکسپریس تھا لیکن سیکورٹی اور تیکنیکی خرابی کی وجہ سے ہدف حاصل نہیں ہوسکا، پاکستانی فوجیوں کو لے جانے والی جعفر ایکسپریس پر آئندہ بھی حملے جاری رہینگے۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچ ریاست کے مکمل بحالی تک ریاستی مشینری پر ہمارے حملے جاری رہیں گے۔