قوم کیا ہے – پندران زہری

1889

قوم کیا ہے

تحریر: پندران زہری

دی بلوچستان پوسٹ 

سب سے پہلے اگر ہم اپنی نظر پوری دنیا پر دوڑائیں اور دیکھیں کہ دنیا میں جہاں کہیں قوم ہیں، ان اقوام کا اپنا سرزمین، اپنے رسم و رواج، اپنا کلچر و زبان ہوتا ہے۔ وہیں اسی کلچر و زبان سے جانا جاتا ہے۔ جیسا کہ ہندوستان جہاں پر ہندو ہیں، افغانستان میں افغان قوم اور تاجکستان میں تاجک قوم ہے۔

قوم کی تعریف ۔
قوم کا لفظ عربی زبان سے ہے اور بشمول فارسی و اردو دیگر قریبی زبانوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔ اردو میں عام طور پر قوم سے مراد کسی خاص افرادی گروہ کی لی جاتی ہے جس کی رواج و روایات آپس میں (ایک جیسا)مشترک ہوں، یعنی یہ کہا جاسکتا ہے کہ قوم اصل میں انگریزی کے لفظ Nation قوم کے لیے استعمال ہوتا ہے، جس کو بعض اوقات امت یا امہ کے لفظ سے ظاہر کیا جاتا ہے۔ لفظ قوم کے حروف تہجی کی اس ترتیب کے ان عام معنوں کے علاوہ عربی کے لفظ قوم کی ترتیبِ حروف کے دیگر معانی بھی ہوتے ہیں اور اسی سے متعدد دیگر اہم الفاظ بھی اخذ کیئے جاتے ہیں، مثال کے طور پر اردو کا ایک عام لفظ تقویم بھی اسی لفظ قوم سے اخذ کیا جاتا ہے۔ تقویم کی ترتیب قوم ہی رہتی ہے مگر ان دونوں مفہوم میں فرق اعراب کی بنیاد پر کیا جاتا ہے جو حروف کی اس ترتیب کی ادائیگی میں فرق سے واضح اور شناخت کی جاتی ہے۔

یہاں پر اگر پانامہ کا مثال لیا جائے جو کہ جنوبی امریکہ کو شمالی امریکہ کے ساتھ ملاتا ہے اور دو بڑے بڑے سمندر Atlantic ocean کو pacific ocean کے ساتھ ملاتا ہے۔ پانامہ کا ایک نہر (cannal)جہاں سے صرف دو بحری جہاز گزر سکتے ہیں اور اس نہر کو پا نامہ نے خود نہیں بنایا کیونکہ اس وقت معاشی حوالے سے کمزور تھا اس نہر کا آدھا حصہ فرانس نے اور دوسرے حصے کو امریکہ نے بنایا۔ کسی معاہدے کے تحت آج کے دور میں پانامہ اپنے ملک کو %60 اس ٹیکس سےچلاتا ہے۔
مگر افسوس بلوچستان میں ہر چیز ہوتے ہوئے بھی ہماری قوم کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔

کیا بلوچستان میں سمندری راستہ نہیں؟
کیا بلوچستان میں ہوائی راستہ نہیں؟
کیا بلو چستان میں زمینی راستہ نہیں؟
کیا لبوچستان میں قدرتی وسائل نہیں؟

اسکے باوجود قومی وسائل پر دسترس نا رکھنے اور اختیار اعلی نا رکھنے کی وجہ سے بلوچ کسمپرسی کی زندگی گذار رہا ہے۔

دی بلوچستان پوسٹ :اس مضمون میں پیش کیئے گئے خیالات اور آراء لکھاری کے ذاتی ہیں، ضروری نہیں ان سے دی بلوچستان پوسٹ میڈیا نیٹورک متفق ہے یا یہ خیالات ادارے کے پالیسیوں کا اظہار ہیں۔