قلات و پنجگور سے لاپتہ افراد بازیاب

127

قلات و پنجگور سے جبری طور پر لاپتہ ہونے والے 2 افراد بازیاب

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلات اور پنجگور سے جبری طور پر لاپتہ ہونے والے دو افراد بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق قلات سے آٹھ ماہ قبل لاپتہ ہونے والا شخص علی احمد ولد میر تیمور خان نیچاری سکنہ منگچر بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے۔

دریں اثنا ضلع پنجگور کے علاقے 24 دسمبر 2017 کو چتکان بازار سے پاکستانی فورسز و خفیہ اداروں کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والا فضل ولد جمعہ سکنہ لوہڑی گچک گذشتہ روز بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گیا۔

مزید پرھیں: چھ نکات اور لاپتہ افراد – دی بلوچستان پوسٹ رپورٹ

یاد رہے کہ بلوچستان میں لاپتہ افراد کا مسئلہ تاحال حل نہیں ہوسکا ہے اور لاپتہ افراد کے لواحقین آج بھی ان کی بازیابی کے لیے سراپا احتجاج ہیں جبکہ آئے روز بلوچستان کے مختلف علاقوں سے لوگوں کے لاپتہ ہونے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

بلوچ قوم پرست سیاسی حلقے 25 ہزار سے زائد افراد کے لاپتہ ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں اور ان سیاسی حلقوں سمیت بین الاقوامی انسانی حقوق کے ادارے بھی ان جبری گمشدگیوں کا الزام پاکستانی فورسز و خفیہ اداروں پر عائد کرتے رہے ہیں جبکہ فورسز کی جانب سے ان الزامات کی تردید کی جاتی رہی ہے-