عالمی دہشت گرد قرار دینے کے بعد پاکستان نے افغان طالبان رہنما کو رہا کردیا

210

امریکہ کی جانب سے عالمی دہشت گرد قرار دینے کے بعد پاکستان نے افغان طالبان رہنما کو رہا کردیا ۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز امریکہ کی جانب سے عالمی دہشت گردی کی فہرست میں نام شامل کرنے کے بعد پاکستان نے طالبان رہنما مولانا صمد فاروقی کو رہا کردیا ۔

واضح امریکہ نےجن 6 افراد کو عالمی دہشت گرد قرار دیا تھا ان میں 4 افغان طالبان شامل ہیں ۔

یاد رہے کہ مولاناصمد فاروقی ملا برادر کے بعد پاکستان کی قید سے رہا ہونے والے دوسرے طالبان رہنما ہے جبکہ طالبان کے مرکزی فنانس کے وزیر تاحال پاکستان کی قید میں ہے ۔