سبی : فورسز کا اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرنے کا دعویٰ

505

سبی میں آپریشن ردالفساد کے تحت کاروائی، فرنٹیئر کور کا اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرنے کا دعویٰ

دی بلوچستان نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فرنٹیئر کور نے دعویٰ کیا ہے کہ بلوچستان کے ضلع سبی میں آپریشن ردالفساد کے تحت کاروائی کرتے ہوئے تخریب کاری کا منصوبہ بنادیا گیا جبکہ دوران آپریشن شدت پسندوں کے ٹھکانوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔

ایف سی ذرائع کے مطابق فرنٹئیر کور نے آپریشن ردالفساد کے تحت خفیہ اطلاع ملنے پر سبی کے علاقے گاجن میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنایا۔ کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے افراد کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر کارروائی کے دوران ان کے ٹھکانے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔

ایف سی زرائع کے مطابق قبضے میں لیئے گئے اشیاء میں 3 عدد ایس ایم جیز، 4 عدد تھری نال تھری، 1 عدد 30 بور پسٹل بمعہ میگزین، 400 راؤنڈز ایس ایم جیز، 150 راؤنڈز تھری نال تھری رائفل، 10 راؤنڈ پسٹل اور بارودی مواد شامل ہے ۔

فرنٹیئر کور نے دعویٰ کیا ہے کہ مذکورہ اسلحہ اور گولہ بارود تخریب کاری کی غرض سے ڈمپ کیا گیا تھا۔ بروقت اطلاع اور ایف سی نے کارروائی کرتے ہوئے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنایا۔