دالبندین و تربت: پٹرول سے بھری گاڑیوں و دکانوں میں آگ بھڑک اٹھی

469

پیٹرول سے بھری گاڑیوں اور دکانوں میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے کا نقصان

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع چاغی کے شہر دالبندین اور ضلع کیچ کے شہر تربت میں پیٹرول سے بھری گاڑیوں اور دکانوں میں آگ بھڑک اٹھی، جس سے لاکھوں روپے مالیت کا پٹرول سمیت گاڑیاں اور دکانیں جل کر ضائع ہوگئیں، تاہم کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق دالبندین میں مغربی بائی پاس روڈ پر پیٹرول پمپ کے دکان کے سامنے پیٹرول سے بھری پک اپ گاڑی میں میں آگ بھڑک اٹھی، فائر برگیڈ کا عملہ آگ بجھانے میں ناکام رہا جبکہ شہری اپنی مدد آپ آگ کو بجھاتے رہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق آگ پاس رکھے ہوئے جنریٹر میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تھی۔

دریں اثنا ضلع کیچ کے علاقے تربت میں جوسک روڈ پر غلام نبی پمپ پیٹرول سے لوڈ گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی، آگ نے 2 دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لیا۔ تاہم کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔