دالبندین: فرنٹیئر کور کا طلباء کے ساتھ ناروا سلوک

832

ایف سی اہلکار کالج جانیوالے طلباء کو تنگ کرنے سمیت ان کیساتھ بدکلامی کرتے ہیں- طلباء کی شکایت

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلعی چاغی کے شہر دالبندین میں فرنٹیئر کور کے اہلکار طلباء کے ساتھ ناروا سلوک رکھے ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دالبندین مغربی بائی پاس ناکے پر ایف سی اہلکار چیکنگ کے نام پر بی اے، بی ایس سی کے پرچے دینےکے لیے جانیوالے اور ڈگری کالج کے طلباء کو روک کرتنگ کرتے ہیں۔

علاقائی ذرائع کے مطابق ایف سی اہلکار طلباء کے ساتھ بدکلامی کرتے ہیں اور انہیں چوکی پر کافی دیر تک روکا جاتا ہے جس کی وجہ سے ان کے پرچے کا وقت ضائع ہوتا ہے۔

ایف سی کے غیر مناسب رویے پر سماجی حلقے شدید برہمی کا اظہار کررہے ہیں۔

واضح اس سے قبل بلوچستان کے علاقے تفتان میں ایف سی اہلکار کی جانب سے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ سے تعلق رکھنے والے شہری کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنانے کا واقعہ پیش آیا تھا۔

مزید پڑھیں: تفتان: لیویز تھانے میں ایف سی اہلکار کیخلاف ایف آئی آر درج

یاد رہے یہ پہلا موقع نہیں کہ بلوچستان میں طلباء کیساتھ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے غیرمناسب رویہ اپنایا جارہا ہے اس کا آغاز بلوچستان کے سب سے بڑے یونیورسٹی، یونیورسٹی آف بلوچستان کو مکمل نیم فوجی دستے فرنٹیئرکور کے ہاتھوں دینے سے ہوا۔

بلوچستان یونیورسٹی کا ناصرف کیمپس بلکہ ہاسٹل بھی فوج کے کنٹرول میں ہے جبکہ سیکیورٹی کے نام پر طلباء کو پریشان کیا جاتا رہا ہے۔