خضدار: پانی کی قلت شدت اختیار کرگئی

371
File Photo

خضدار اور گرد و نواح کے علاقوں میں پانی کی کمی کے باعث زراعت تباہ

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدار و گردونواح میں پانی کی قلت سنگین صورتحال اختیار کر گئی، جس کے باعث فصل تباہ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق خضدار میں زیر زمین پانی کی سطع خطرناک حد تک گر چکی ہے، چند سال قبل 50 فٹ پر ملنے والا پانی اب 300 فٹ پر بھی نہیں مل رہا، بارشوں کے نہ ہونے کے باعث پہلے ہی پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے جبکہ خضدار کی زراعت بھی اس سے کافی متاثر ہوئی ہے۔

عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اس طرح پانی کا ضیاع چلتا رہا تو آئندہ چند سالوں میں خضدار کا پانی بالکل ختم ہوجائے گا۔

یاد رہے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش نا ہونے کے سبب کئی علاقے اور دیہات قحط سالی کا شکار ہوگئے ہیں اور عوام پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان کوقلت آب کی سنگین صورتحال کا سامنا ہے -گورنر بلوچستان

دوسری جانب مختلف علاقوں میں عوامی شکایت کے مطابق پانی کی سنگین کمی کی وجہ سے ٹینکر معافیاں اس سے بھر فائدہ اٹھا کر مہنگے داموں میں پانی فروخت کررہے ہیں۔

شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کر تے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے اس سنگین مسئلے کو فوری طور پر حل کیا جائے بصورت دیگر ہم شدید احتجاج کرینگے جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت اور واسا حکام پر عائد ہو گی۔