خضدار: لیویز کی گاڑی کو حادثہ، 1 اہلکار جانبحق، 10 زخمی

353

 لیویز فورس کی گاڑی کو وڈہ کے مقام پر حادثہ پیش آیا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدار میں لیویز فورس کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 1 اہلکار جانبحق اور 10 زخمی ہوگئے۔

مزید پڑھیں: واشک میں ضمنی انتخابات کے دوران فائرنگ، 1 شخص ہلاک، 1 اغواء

تفصیلات کے مطابق ضمنی انتخابات کے سلسلے میں آڑینجی الیکشن پولنگ اسٹیشن کی حفاظت کے لیے جانے والی لیویز فورس کی گاڑی کو وڈہ کے مقام پر حادثہ پیش آیا، حادثے میں ایک لیویز اہلکار جانبحق جبکہ دس اہلکار زخمی ہوگئے۔

ریسکیو زرائع کے مطابق زخمیوں اور جانبحق افراد کو خضدار منتقل کیا جارہا ہے۔