خضدار: لیویز آفیسر کی گاڑی پر فائرنگ، دوسرے واقعے میں دکاندار ہلاک

87

لیویز آفیسر کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ زہری میں پیش آیا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ضلع خضدار کے علاقے زہری میں لیویز آفیسر کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی جانب سے حملہ کیا گیا جس میں وہ محفوظ رہے جبکہ فائرنگ کے ایک اور واقعے میں دکاندار ہلاک ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق زہری گرلز اسکول کے قریب نامعلوم افراد نے لیویز لائن آفسر سعید احمد کی گاڑی پر فائرنگ کی، جس میں  وہ محٖفوظ رہے۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق گاڑی کو تین گولیاں لگی ہیں جبکہ مقامی لوگوں کے مطابق یہ حملہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہوسکتا ہے۔

دریں اثنا زہری کے علاقے سنگین میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے محمد انور نامی شخص کو قتل کر دیا۔

محمد انور کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ اپنی دکان پر موجود تھا، حملہ آور اپنی موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہوگئے۔