خضدار: فورسز کی آپریشن ، 20 افراد لاپتہ

208

خضدار میں فورسز کی آپریشن ، 20 افراد گرفتاری کے بعد لاپتہ

اورناچ اور دیگر علاقوں میں آپریشن، 10 ہزار کی آبادی یرغمال

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدار کے پہاڑی علاقوں میں پاکستانی فورسز کی آپریشن سے ہزاروں افراد یرغمال بنے ہوئیں ہیں ۔

علاقائی زرائع کے مطابق خضدار کے علاقے اورناچ، سورگر سمیت دیگر علاقوں میں دوران آپریشن 20 افراد کو گرفتار کرکے فورسز نے  نامعلوم مقام پہ منتقل کردیا ہے۔

دوران آپریشن لاپتہ ہونے والے چار افراد کی شناخت نورا ولد محمد میروانی، علی شیر ولد محمد میروانی، محمد نصیب ولد جمعہ میروانی اور لعل بخش محمد حسنی کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق فورسز نے تقریباً 10 ہزار نفوس پر مشتمل آبادی کو یرغمال بنایا ہوا ہے جبکہ علاقے میں انتہاہی خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔

واضح رہے علاقہ فورسز کے محاصرے میں ہونے اور مواصلاتی نظام نہ ہونے کے باعث بروقت تفصیلات حاصل کرنے میں دشواریوں کا سامنا ہے۔