خضدار دوران آپریشن 2 افراد حراست بعد لاپتہ

69

خضدار سے دوران آپریشن فورسز نے 2 سگے بھائیوں کو حراست بعد لاپتہ کردیا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدار سے پاکستانی فورسز نے دو افراد کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پے منتقل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ضلع خضدار کے علاقے گریشگ میں فورسز نے دوران آپریشن دو سگے بھائیوں افضل اور علی بخش ولد محمد کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پے منتقل کردیا۔

واضح رہے مذکورہ افراد کے والد محمد ولد روزی کو بھی فورسز نے طویل عرصے تک لاپتہ کرنے کے بعد رہا کیا تھا۔

دوسری جانب ذرائع کے مطابق گریشک کے مختلف علاقوں زباد، بدرنگ، سوردپ سمیت دیگر علاقوں میں گذشتہ روز سے فوجی آپریشن جاری ہے جس میں فورسز کی بڑی تعداد حصہ لے رہی ہے جبکہ انہیں فضائی کمک بھی حاصل ہے۔