بلوچستان کے علاقے خضدار کے تحصیل مولہ میں دو گروہوں میں تصادم ، تاہم ابھی تک جانی نقصان کی اطلاع نہیں ۔
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق خضدار کے تحصیل مولہ کے علاقے مینالو میں ایک قبیلے کے دو شاخوں کے درمیان تصادم میں چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں کا آزادانہ استعمال کیا جارہا ہے ۔
واضح رہے زہری قبیلے کے دو شاخوں سلمانجو اور جمالزئی کا آپسی جنگ کافی عرصے سے جاری ہے جس کے نتیجے میں اب تک درجنوں لوگ مارے جاچکے ہیں ۔
علاقائی زرائع کے مطابق زہری قبیلے کے دونوں شاخوں میں ایک کو سابق وزیر اعلیٰ اور ایک کو سابق سینیٹر کی حمایت حاصل ہے ۔