خاران: دستی بم حملے میں 2 افراد زخمی

103

دستی بم حملے میں اسنوکر کلب کو نشانہ بنایا گیا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع خاران میں دستی بم حملے میں دو افراد زخمی ہوگئے جنہیں شیخ زید ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق دستی بم حملے میں بینک کے قریب اسنوکر کلب کو نشانہ بنایا گیا۔

دھماکے کے بعد فورسز نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن شروع کردی تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی جبکہ حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔