جھاؤ: فورسز کے ہاتھوں ایک شخص گرفتاری بعد لاپتہ

185

جھاؤ سے فورسز کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد ایک شخص لاپتہ

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے جھاؤ سے فورسز کے ہاتھوں ایک شخص گرفتاری کے بعد نا معلوم مقام پے منتقل

تفصیلات کے مطابق جھاؤ کے علاقے واجہ باگ میں فورسز نے چھاپہ مار کر مسلم ولد تاج محمد سکنہ ڈولیجی کو گرفتاری کرکے نا معلوم مقام پے منتقل کردیا۔

دریں اثناء جھاؤ کے مختلف علاقوں میں میں کئی روز سے فوجی آپریشن تاحال جاری ہے۔

یاد رہے لاپتہ بلوچوں کی بازیابی کے لئے جہدوجہد کرنے والی انسانی حقوق کی تنظیم بی ایچ آر او کے چیئرپرسن طیبہ بلوچ نے گذشہ روز کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ بلوچستان میں جبری گمشدگی کا معاملہ سنگین  صورتحال اختیار کرتا جارہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اقوام متحدہ جیسے اعلیٰ مہذب ادارے سمیت دیگر اداروں کی خاموشی کی وجہ سے بلوچستان میں جاری انسانی حقوق کے پامالیوں میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے۔