جنگی منافع خوروں کی وجہ سے بلوچ ڈپلومیسی ناکام رہی ہے – ڈاکٹر اللہ نظر

184

جنگی منافع خوروں کی وجہ سے بلوچ ڈپلومیسی ناکام رہی ہے،بلوچ قومی تحریک کو ایک سنجیدہ بین الاقوامی ڈپلومیسی کی ضرورت ہے

ان خیالات کا اظہار بلوچ قومی رہنما ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر اپنے ایک تازہ پیغام میں کیا

انہوں نے کہا کہ بلوچ قومی تحریک کو ایک سنجیدہ بین الاقوامی ڈپلومیسی کی ضرورت ہے۔ ایک آزاد مملکت کے قیام کی جدوجہد کے لئے معمول کے چھوٹے موٹے پروگراموں کا انعقاد ناکافی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے جنگی منافع خوروں کی گندی سیاست کی وجہ سے بلوچ ڈپلومیسی ناکام رہی ہے۔

بی ای ایف کے سربراہ نے کہا کہ بین الاقوامی ڈپلومیسی کے لئے غلط حکمت عملی کے باعث قبضہ گیر نے اپنی ظالمانہ فوجی کارروائیوں، جبری گمشدگیوں اور مارو اور پھینک دو والی پالیسی کو تیز کر دیا ہے۔