جنوبی وزیریستان : دھماکے میں آرمی کے تین اہلکار ہلاک

181
File Photo

خیبرپختونخوا کے علاقے جنوبی وزیرستان میں  سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے پپاکستان آرمی کے 3 اہلکارہلاک اور 5 زخمی ہو گئے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ نے مقامی حکام کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ اہلکار جنوبی وزیرستان کی تحصیل مکین میں روزمرہ کے گشت پر مامور تھے کہ اسی دوران دھماکا ہوا۔

واضح رہے کہ ابھی تک کسی نے بھی بم دھماکے کی ذمے داری قبول نہیں کی لیکن طالبان  کئی سالوں سے پاکستان آرمی کے اہلکاروں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

پاکستان کی عکسری زرائع کے مطابق گذشتہ کئی عرصے سے فوجی آپریشنز کی بدولت وزیرستان میں پرتشدد واقعات میں واضح کمی آئی ہے لیکن اب بھی شدت پسندوں کی جانب سے حملوں کا سلسلہ وقتاً فوقتاً جاری ہے۔