تمپ فورسز کی چوکیوں پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

118

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نےنامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے تمپ میں پاکستانی فورسز کی چوکیوں پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ۔

بی ایل ایف کے ترجمان کا کہنا تھا کہ سرمچاروں نے 17 اکتوبر کی شام ضلع کیچ کے علاقے تمپ میں تمپ چراگ کور(ندی) کے مقام پر پاکستانی آرمی کی چیک پوسٹ کے تین مورچوں پر راکٹوں و خودکار بھاری ہتھیاروں سے حملہ کرکے فورسز کے دو اہلکاروں کو ہلاک اورتین اہلکاروں کو زخمی کیا۔

گہرام بلوچ نے کہا کہ قابض فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔