تمپ حملے میں فورسز کے 3 اہلکار ہلاک کیئے – بی آر اے

117

ریاستی افواج کے ساتھ جھڑپیں ہوئی، اس دوران فورسز کے تین اہلکار ہلاک اور کئی زخمی ہوئے – بلوچ ریپبلکن آرمی

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے تمپ حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ ۲۲ اکتوبر کو بلوچ ریپبلکن آرمی کے سرمچار کیچ کے علاقے تمپ کے قریب تنظیمی کام کے سلسلے میں سفر پر تھے کہ راستے میں گھات میں بیٹھے ریاستی افواج نے سرمچاروں پر حملہ کیا جن کے ساتھ سرمچاروں کی چالیس منٹ تک جھڑپیں ہوئی اس دوران فورسز کے تین اہلکار ہلاک اور کئی زخمی ہوئے جبکہ سرمچار بہتر جنگی عملی کے تحت ریاستی افواج کا سخت گھیرا توڑ کر باحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوئے۔

ترجمان نے کہا کہ بی آر اے کی کاروائیاں سرزمینِ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔