تربت میں فوجی آفیسر کے ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل ایف

230

بلوچستان کے کسی بھی کونے میں سرمچا ر اس طرح کی کارروائیوں کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں – گہرام بلوچ

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے تربت بازار میں آرمی اہلکار کے ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے نامعلوم مقام سے سٹیلائیٹ فون سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج ہفتہ کے روز بارہ بجے سرمچاروں نے تربت بازار میں نیشنل بینک کے قریب فائرنگ کرکے ایک آرمی آفیسر کو ہلاک کرکے اس کا اسلحہ قبضے میں لے لیا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے کسی بھی کونے میں سرمچا ر اس طرح کی کارروائیوں کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ اسی لئے عام شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ قابض فوج، ریاستی مخبروں اور ان کے ہمنواؤں سے دور رہیں۔

گہرام بلوچ نے کہا کہ صرف تربت شہر اور بازار میں درجن سے زائد چیک پوسٹ قائم کرکے ریاستی فورسز امن کا راگ الاپ کر یہ تاثر دینے کی کوشش کر رہے ہیں کہ وہ یہاں آسانی سے اپنے منصوبوں کو عملی جامہ پہنا کر بلوچستان پر قبضے کو جاری رکھ سکیں گے۔ بی ایل ایف ان کے تمام سامراجی عزائم کو ناکام بنا کر انہیں بلوچستان سے نکلنے پر مجبور کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہماری کارروائیاں بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گی۔