تربت : فورسز کا سرچ آپریشن جاری متعدد افراد کی گرفتاری کی اطلاع

161
File Photo

تربت میں فوجی اہلکار کے ہلاکت کے بعد فورسز کی سرچ آپریشن و گرفتاریاں

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ کے شہر تربت میں پاکستانی فورسز نے سرچ آپریشن کا آغاز کردیا جبکہ کئی افراد گرفتار کرلیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق تربت شہر کو محاصرے میں لیکر فورسز نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کا آغاز کردیا ہے، دوران چھاپے گھروں پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔

علاقائی ذرائع کے مطابق فورسز نے مختلف علاقوں سے متعدد افراد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پے منتقل کردیا ہے تاہم گرفتار ہونے والے افراد کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

واضح رہے آج تربت شہر میں مین روڑ پر نیشنل بینک کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے فورسز کے اہلکار کو ہلاک کردیا اور اہلکار کی بندوق بھی اپنے ساتھ لے گئے ۔

اہلکار کی ہلاکت کی ذمہ داری بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ نے قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ تربت شہر اور بازار میں درجن سے زائد چیک پوسٹ قائم کرکے ریاستی فورسز امن کا راگ الاپ کر یہ تاثر دینے کی کوشش کر رہے ہیں کہ وہ یہاں آسانی سے اپنے منصوبوں کو عملی جامہ پہنا کر بلوچستان پر قبضے کو جاری رکھ سکیں گے۔ بی ایل ایف ان کے تمام سامراجی عزائم کو ناکام بنا کر انہیں بلوچستان سے نکلنے پر مجبور کرے گی۔