ریاستی مشینری کا حصہ بنے والے نشانے پر ہونگے – بی ایل ایف
بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کیچ کے علاقے گوگدان میں کرش پلانٹ کو سرمچاروں نے نشانہ بنایا ،کرش پلانٹ میں ڈمپر گاڑیوں پر کام کرنے ولوں کو بلوچ ہونے کی بنا پر اس وارننگ کے ساتھ چھوڑ دیا گیا کہ آئندہ وہ قابض ریاستی مشینری کا حصہ نہ بنیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ کرش پلانٹ نہ صرف گوادر میں کرش سپلائی کا کام کر رہی ہے بلکہ قابض ریاستی سی پیک کا معاون کار ہے۔
گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ ہم پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ ریاستی منصوبوں کا حصہ بننے والے ہمارے نشانے پر ہو نگے۔
گہرام بلوچ نے کہا کہ آئندہ کوئی بھی تعمیراتی کمپنی گوادر ،سی پیک سمیت کسی بھی ریاستی منصوبے کا حصہ بنی تو وہ اپنے جان و مال کے نقصان کا ذمہ دار خود ہونگے۔