بولان و آس پاس کے علاقوں میں فورسز کے ہاتھوں اغواء ہونے والے پشتونوں کی شناخت ہوگئی ۔
دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق چند روز قبل پاکستانی فورسز نے بولان اور ہرنائی کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے کی آپریشن کی ۔
دوران آپریشن فورسز نے دومڑ اور ناصر قبیلے سے تعلق رکھنے والے دس سے پشتونوں کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پہ منتقل کر دیا ۔
فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے دو افراد کی دوسرے روز مسخ شدہ لاشیں زرغون غر سے برآمد ہوئی جن کی شناخت صادق ناصر اور اسد دومڑ کے نام سے ہوئی ۔
جبکہ فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے دیگر افراد کی بھی شناخت ہوگئی جن میں متو خان، عالم آکا ، نصرو،صاحب خان ،نظام الدین ،حسن خان ،گل عالم ، ظریف ، کمال ، صلاح الدین ، جلال الدین اقر 9 سالہ نسیم شامل ہیں ۔
واضح رہے کہ لاپتہ افراد میں 6 افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں زرغون غر سے برآمد ہوئی ۔
خیال رہے کہ فورسز کے ہاتھوں لاپتہ اور جانبحق ہونے والے تمام افراد پشتونوں کے دومڑ اور ناصر قبیلے سے تعلق رکھتے ہیں اور تمام افراد چروائے ہیں جو سردیوں میں مذکورہ علاقوں میں آتے ہیں ۔