بلوچستان: ٹریفک حادثات میں 2 افراد جانبحق و 14 زخمی

240

سبی، ژوب اور جعفرآباد میں ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت بچہ جانبحق اور 14 افراد زخمی ہوگئے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے اضلاع سبی، ژوب اور جعفر آباد میں پیش آنے والے ٹریفک حادثات میں مجموعی طور پر خاتون سمیت 1 بچہ جانبحق اور 14 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سبی کے علاقے ناڑی بنک کے قریب ٹوڈی کار اور ٹریکٹر میں تصادم کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوئے جنہیں سول ہسپتال سبی منتقل کردیا گیا۔

دریں اثنا ژوب میں کوئٹہ نیشنل ہائی وے کلی بادنزئی کے قریب گاڑی کو بچاتے ہوئے سدابہار بس الٹ گئی جس کے باعث ایک بچہ جانبحق اور دس افراد زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق زخمیوں کو سول ہسپتال ژوب منتقل کردیا گیا۔

ایک اور حادثہ ضلع جعفرآباد کے علاقے ڈیرہ اللہ یار میں پیش آیا جہاں بائی پاس پر تیز رفتار مزدہ کی تین گدا ریڑیوں کو ٹکر کے نتیجے میں ایک خاتون جانبحق اور ایک زخمی ہوگئی۔