بلوچستان: مختلف علاقوں سے لاپتہ 10 افراد بازیاب

116

کیچ کے دو مختلف علاقوں  سے فورسز کے ہاتھوں گرفتاری بعد لاپتہ ہونے والے 10 افراد بازیاب ہوگئے ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں سے فورسز کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد لاپتہ ہونے والے 10 افراد بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے ہیں

تفصیلات کے مطابق گذ شتہ ماہ یکم اکتوبرکو کیچ کے علاقے بلیدہ میں فورسز نے چھاپہ مار کر 6 افراد کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام منتقل کردیا تھا جنہیں  آج رہا کردیا۔

کیچ ہی کے علاقے سے 2 اور لاپتہ افراد بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے ہیں

دریں اثناء دشت کے علاقے بلنگور سے  فورسز کے ہاتھوں گرفتاری بعد لاپتہ ہونے والے دو بھائی آج دشت ایف سی کیمپ سے بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے۔

کیچ سے بازیاب ہونے والوں میں محمد، پیرجان، مولابخش، عبدالحق، محمدعمر،جمیل، عزیز اور جمال شامل ہیں

جبکہ دشت سے بازیاب ہونے والے دو بھائیوں کی شناخت عاقل اور محسن ولد قاضی سبزل کے ناموں سے ہوئی  جنہیں چند روز قبل فورسز نے اغواء کیا تھا۔

واضح رہے کہ حالیہ چند ہفتوں میں بلوچستان کے مختلف علاقوں سے درجنوں لاپتہ افراد بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے ہیں اور ساتھ ہی اسی تیزی کے ساتھ بلوچستان کے طول و عرض سے مزید نوجوان، بزرگ اور خواتین کو گرفتار کرکے لاپتہ بھی کیا گیا ہے۔