بلوچستان: مختلف حادثات و واقعات میں 4 افراد جانبحق، 5 زخمی

92

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے حادثات اور واقعات میں 4 افراد جانبحق، 5 زخمی ہوگئے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے مختلف اضلاع میں پیش آنے والے حادثات اور واقعات میں میں مجموعی طور پر 4 افراد جانبحق اور 5 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع دکی کے علاقے غریب آباد میں دو گروہوں کے درمیان معمولی رنجش پر تصادم میں چاکوؤں اور ڈنڈوں کے وار سے چار افراد زخمی ہوگئے.

ایدھی ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والوں میں عبدالمالک ولد حاجی عبدالغنی، عبدالرشید ولد حاجی عبدالمجید،صحراب خان ولد مہربان اور حسن خان ولد مہربان شامل ہیں جنہیں مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ایک اور حادثے میں ضلع دکی ہی میں کوئلہ کان میں کام کے دوران سر پر پتھر لگنے سے افغانستان سے تعلق رکھنے والے محمد خلیل جانبحق ہوگئے-

کوئلے کان میں کام کرنے والے مزدوروں کا کہنا ہے کے کوئلے کان میں آئے روز حادثات سے جانبحق کے واقعات پر پولیس تفتیش کررہی ہی تاہم کوئی کارروائی عمل میں نہیں لاسکی-

دریں اثناء ضلع ‏لسبیلہ کے تحصیل اوتھل میں کاٹن فیکٹری میں کام کے دوران مزدور گر کر زخمی ہوگیا جسے شدید زخمی حالت میں کراچی منتقل کر دیا گیا-

ایک اور واقعے میں بلوچستان کے ضلع پشین کے علاقے سید زئی میں ٹریکٹر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار محمد آصف جانبحق ہوگیا۔

گوادر میں پیش آنے والے حادثے میں دو افراد جانبحق ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق گوادر میں لوہے سے بھرا ٹریکٹر الٹنے سے دو افراد جانبحق ہوگئے-