بلوچستان: مختلف حادثات میں 2 افراد جانبحق، 4 زخمی

138

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے حادثات و واقعات میں 2 افراد جانبحق اور 5 زخمی ہوگئے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے مختلف اضلاع میں پیش آنے والے حادثات اور واقعات میں مجموعی طور پر 2 افراد جانبحق اور 4 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ضلع چاغی کے علاقے نوکنڈی حاجی مسافر پیڑول پمپ کے قریب ڈبل ڈور پک اپ اور ٹرالر میں تصادم کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق زخمیوں میں دفعدار رحمت اللہ اور سپاہی علی بخش شامل ہے جنہیں طبی امداد دینے کیلئے ایف سی ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ایک اور حادثے میں ضلع لورالائی کے علاقے کلی وہار میں روڈ پر کام کرنے والے مزدوروں پر پل کی پلر گرنے سے ایک مزدور منظور حسین ولد غلام حسین جانبحق جبکہ دو مزدور محمد نزیر ولد محمد کالو اور نعیم ولد محمد عظیم شدید زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو سیول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ زخمیوں کا تعلق پنجاب سے بتایا جاتا ہے۔

دریں اثناء ضلع ژوب کے علاقے اپوزئی میں کنویں کی کھدائی کے دوران زیریلی گیس بھرنے کے نتیجے میں ولی خان نامی مزدور جانبحق ہوگئے۔