بلوچستان : فورسز کی گاڑیوں پر دھماکے ، ہلاکتوں کی اطلاع

116

بلوچستان کے دو مختلف علاقوں میں فورسز کی گاڑیوں کے قریب زوردار دھماکے، ہلاکتوں کی اطلاعات

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق آواران اور کیچ میں پاکستانی آرمی کی گاڑیوں کے قریب ہونے والے دھماکوں کے نتیجے میں متعدد اہلکارہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ضلع آواران کے علاقے پیراندر سے دراج کور کی جانب جانے والے فوجی قافلےکی ایک گاڑی اچانک بارودی سرنگ کے زد میں آگئی۔ جس کے نتیجے میں فورسز کے متعدد اہلکار ہلاک و زخمی ہوگئے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لیکر آمد و رفت کے تمام روستوں کو مکمل بند کردیا۔

بعد ازاں سرکاری ذرائع نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ آج آواران میں ہونے والے حملے کے نتیجے میں فورسز کے تین اہلکار ہلاک، جبکے اٹھ اہلکار شدید زخمی ہوئے ہیں۔ علاقائی زرائع کے مطابق اصل تعداد اس سے زیادہ ہے۔

دوسری جانب ضلع کیچ کے علاقے تمپ میں پاکستانی آرمی کے ٹرک کے قریب زوردار دھماکے کے نتیجے میں آرمی ٹرک کے اگلے حصے کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔

فورسز ذرائع نے مقامی میڈیا کو بتایا ہے کہ آج فورسز پر ہونے والا حملہ ریموٹ کنٹرول بم سے کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں فورسز کے دو اہلکار زخمی ہوئے ہے ۔

آزاد ذرائع کے مطابق اس دھماکے میں ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں تاہم اس بابت مصدقہ اعداد و شمار دی بلوچستان پوسٹ کو موصول نہیں ہوسکیں۔ دھماکے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کی بھی حالات تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

تمپ حملے میں زخمی ہونے والے دیگر اہلکاروں کوطبی امداد کے لیے تربت ڈسٹرکٹ ہید کواٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے آج ہونے والے ان حملوں کی ذمہ داری ابھی تک کسی تنظیم کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہیں۔