بلوچستان: فائرنگ کے واقعات میں 6 افراد جانبحق، 1 زخمی

277

فائرنگ کے واقعات کوئٹہ، خضدار اور واشک میں پیش آئے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے مختلف اضلاع میں فائرنگ کے نتیجے میں 6 افراد جانبحق اور 1 شخص زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدار کے تحصیل وڈھ کے علاقے ٹک کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد کے فائرنگ  سے دو افراد جانبحق ہوگئے جبکہ حملہ آور موقع واردات سے فرار ہوگئے۔

ایک اور واقعے میں واشک کے یوسی جنگیان زرد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مولوی لطف اللہ نامی شخص جانبحق ہوگئے جن کی لاش مقامی ہسپتال پہنچا دیا گیا۔

دریں اثناء کوئٹہ کے علاقے غوث آباد میں بچوں کی لڑائی میں بڑے لڑ پڑے جس کے نتیجے میں 3 افراد جانبحق اور 1 شخص زخمی ہوگیا۔

واقعے میں جانبحق ہونے والے افراد کی لاشیں سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردی گئی۔

پولیس کے مطابق فائرنگ پرانی دشمنی کی بنا پر جتوئی اور سرمستانی قبائل کے درمیان ہوئی جس میں تین جاں بحق اور ایک زخمی ہوا۔