بلوچستان: فائرنگ سے 1 شخص قتل، 2 لاشیں برآمد

97

بلوچستان کے علاقے ہرنائی سے دو افراد کی لاشیں برآمد، سوراب میں ایک شخص قتل-

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع سوراب میں نا معلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ ہرنائی سے دو افراد کی لاشیں بر آمد ہوئی ہیں-

تفصیلات کے مطابق ضلع ہرنائی کے تحصیل شاہرگ کے پہاڑی سلسلے سے دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جنہیں سینے میں گولیاں مارکر قتل کیا گیا ہیں، دونوں افراد کی عمریں ۴۰ سال کے لگ بھگ ہیں، تاہم دونوں افراد کی شناخت ابھی تک نہیں ہوسکی ہے۔

لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ لاشیں کئی روز پرانی معلوم ہوتی ہے جس کی وجہ سے لاشوں کی شناخت میں دشواری کا سامنا ہے ۔

دریں اثناء بلوچستان کے ضلع سوراب کے علاقے انجیرہ ڈیم کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے محمد اسحاق ولد محمد ہلاک ہوگئے، تاہم قتل کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ہے۔