بلوچستان کے علاقے بلیدہ سے دو افراد فورسز کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد لاپتہ ۔
دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق کیچ کے علاقے بلیدہ ریکو میں چھاپہ مارکر فورسز نے ایک شخص کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پہ منتقل کر دیا ۔
لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت عبدین ولد عثمان کے نام سے ہوئی ۔
دریں اثناء بلیدہ کے علاقے میناز میں فورسز نے شاہ جہان ولد ماسٹر صالح کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ۔
واضح رہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں جبری گمشدگیوں کا سلسلہ ایک مرتبہ پھر تیز ہوگیا ہے ۔