ایران جانے والے زائرین کا پولیس کیخلاف احتجاج، بس کے ٹکر سے خاتون جانبحق

314

سندھ و بلوچستان کے سرحد پر ایران جانے والے زائرین کو پولیس کے جانب سے روکنے پر زائرین کا احتجاج

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ایران و عراق جانے والے زائرین کو ایک بار پھر سندھ بلوچستان کے سرحد پر روک لیا گیا جس پر زائرین کا سخت احتجاج، ایک زائر خاتون جانبحق۔

تفصیلات کے مطابق ایران و عراق جانے والے زائرین کو ایک بارپھر سندھ، بلوچستان کی سرحد سم شاخ کے قریب روک لیا گیا ہے جس پر زائرین نے سندھ اور بلوچستان کو ملانے والی شاہراہ پر احتجاج کرتے ہوئے دھرنادے کرروڈ بلاک کردیا جس کے باعث روڈ کے چاروں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

اطلاعات کے مطابق بلوچستان کی حدود میں بس کی زد میں آکر 67 سالہ خاتون زبیدہ خانم جانبحق ہوگئی جس پر زائرین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے عورت کی ہلاکت کا بلوچستان پولیس کو ذمہ دار قرار دیا۔

اس موقعے پر ایس ایس پی جعفرآباد نے پہنچ کر مظاہرین سے مذاکرات کیئے، انہیں ایس ایچ او کے خلاف کیس داخل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

پولیس کے مطابق سیکورٹی خدشات کے باعث زائرین کو روکا گیا ہے، اجازت ملنے کے بعد زائرین کو جانے دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ملک کے مختلف علاقوں سے زائرین کی پانچ بسیں جیکب آباد کے راستے بلوچستان سے ایران جارہی تھیں۔