افغانستان میں قیام امن کی کوشش : طالبان کی امریکی سفیر سے ملاقات

200

افغانستان میں قیام امن کےلئے امریکی سفیر کی طالبان سے ملاقات ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق طالبان نے تصدیق کی ہے کہ اُس کے نمائندوں سے خصوصی امریکی سفارتکار زلمے خلیل زاد کی ملاقات ہوئی ہے۔

طالبان کے بیان کے مطابق یہ میٹنگ جمعہ بارہ اکتوبر کو عرب ریاست قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہوئی تھی۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ امریکی سفارت کار پر واضح کیا گیا کہ غیر ملکی فوجوں کی افغانستان میں موجودگی امن کے راستے کی سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ اس ملاقات کے دوران فریقین نے مزید ایسی ملاقاتیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

اس میٹنگ کو امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے سب سے پہلے رپورٹ کیا۔