آواران: حملے میں دس اہلکار ہلاک ،جھاؤ میں مخبر کو نشانہ بنایا ۔بی ایل ایف

165

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کو جاری اپنے ایک بیان میں مختلف کاروائیوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ آواران میں پیراندر کے علاقے لوپ سے دراج کور جاتے ہوئے فوجی قافلے کی ایک گاڑی کو بارودی سرنگ سے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا، جس میں سوار 10 اہلکار ہلاک ہوئے۔ حملے کے بعد جنگی ہیلی کاپٹر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ خدشہ ہے ماضی کی طرح شکست خوردہ اور حواس باختہ قابض فوج عام آبادیوں کو نشانہ بنائے گی۔

گہرام بلوچ نے کہا کہ جھاؤ میں ریاستی مخبر طاہر ولد خان محمد کو سرمچاروں نے فائرنگ کرکے ہلاک کیا۔ وہ مخبری، فوجی آپریشنوں سمیت کئی بلوچ دشمن کارروائیوں میں پاکستانی فوج کے ساتھ تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔