گڈانی مکینوں کا اراضیات کی غیرقانونی لیز کے خلاف احتجاج

100

بلوچستان کے ساحلی پٹی گڈانی کے اراضیات کی غیر قانونی لیز اور قبضے کیخلاف لسبیلہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے صنعتی شہر حب کے ساحلی علاقے گڈانی میں مکینوں نے شپ بریکرز اور مقامی وڈیروں کی جانب سے گڈانی ساحل کے اراضیات کی غیر قانونی لیز اور قبضہ گیری کے خلاف لسبیلہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر مقامی انتظامیہ کے خلاف نعرے درج تھے جبکہ مظاہرے میں خواتین و بچے بھی شامل تھے۔

مظاہرین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ساحلی پٹی کے خشک اراضیات پر قبضہ کرکے مقامی وڈیرے پندرہ روپے کے عوض گز زمین بیج کر مقامی لوگوں کو بے دخل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ مقامی انتظامیہ کروڑوں روپے کی رشوت لیکر انڈسٹریل ایریا میں زمینوں کو سستے داموں بیچ رہی ہے۔