بلوچستان کے ساحلی علاقے گوادر سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے گوادر کے مغربی ساحل سے 23سالہ نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
مقتول کے گردن اور پیٹ پر خنجر کے زخم ہیں۔
اطلاعات کے مطابق مقتول کی شناخت شاکرعلی ولد ناصر کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق مقتول کے والد ڈی سی آفس میں کلرک ہیں۔
ابھی تک قتل کے محرکات معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔