گرفتاری کے بعد لاپتہ ہونےوالے تین بلوچ منظرعام پر آگئے

132

بلوچستان کے علاقے تمپ اور آواران سے لاپتہ ہونے والے 3 افراد بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تمپ اور اور ضلع آواران سے بعد از گرفتاری لاپتہ ہونے والے 3 افراد بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے۔

اطلاعات کے مطابق پانچ ماہ قبل تمپ آسیہ اباد سے دوران فوجی آپریشن حراست کے بعدلاپتہ ہونے والا عبداللہ ولد عبدالمجید آج بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے۔

تمپ ہی کے علاقے ملانٹ سے فورسز کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد لاپتہ ہونے والے واجو ولد یعقوب بھی آج بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔

مزید اطلاعات کے مطابق آواران سے لاپتہ برکت بلوچ منظرعام پر آگئے ہیں۔

خاندانی زرائع کے مطابق برکت بلوچ کو فورسز نے آپریشن کے دوران جھل جھاؤ کے مقام سے دیگر چار افرادکے ساتھ گرفتار کرکے لاپتہ کردیا تھا، ان میں سے تین افراد کو چند مہینے بعد رہا کردیاگیا تھا جبکہ برکت بلوچ کو شدید تشدد کے بعد گذشتہ روز رہا کیا گیا ہے۔