کیچ: فورسز کے ہاتھوں 1 شخص گرفتاری بعد لاپتہ

157

کیچ میں فورسز کا گھر پر چھاپہ، 1 شخص گرفتاری بعد لاپتہ

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ سے گزشتہ روز پاکستانی فورسز و خفیہ ادارے کے اہلکاروں نے گھر پر چھاپے کے دوران ایک شخص کر گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

مذکورہ شخص کی شناخت مند بلیدہ کے رہائشی شوکت ولد احمد کے نام سے ہوئی ہے۔

واضح رہے بلوچستان میں انسانی حقوق کی سرگرم تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کا کہنا ہے کہ بلوچ لاپتہ افراد کو بازیاب کرنے کے بجائے دن بہ دن ان کی تعداد میں اضافہ کیا جا رہا ہے اور بلوچ لاپتہ افراد کی مسخ شدہ لاشیں بھی پھینکی جا رہی ہیں۔